نثار کھوڑو کی صدارت میں تعلیمی افسران کا پہلااجلاس کل ہوگا

سرکاری اسکولوں میں بھرتیوں اور ذمے دارافسران کے معاملے پر طویل بحث کا امکان


Staff Reporter June 24, 2013
سرکاری اسکولوں میں بھرتیوں اور ذمے دارافسران کے معاملے پر طویل بحث کا امکان۔ فوٹو: فائل

سینئرصوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑوکی جانب سے عہدے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے افسران کاپہلا اہم اجلاس کل منگل کوہورہا ہے۔

اجلاس میں سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی وزارت کے آخری 8ماہ میں سرکاری اسکولوں میں بغیرٹیسٹ کے اسا تذہ کی اسامیوں پرکی گئی بھرتیوں کا معاملہ سرفہرست رہنے اور بھرتیوں کے ذمے دارافسران کا تعین کیے جانے کے بعداس معاملے پر طویل بحث کی توقع کی جارہی ہے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں بھرتی کیے گئے یہ اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں کچھ اساتذہ اسکول آتے ہیں تاہم کچھ تنخواہیں نہ ملنے کے سبب تعلیمی اداروں کارخ نہیں کرتے۔



جبکہ اس معاملے پر صوبائی محکمہ تعلیم اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھی مرتب کرچکا ہے جس میں محکمہ تعلیم کے افسران شمس الدین دل،عطا اللہ بھٹو، لیاقت سولنگی، جبارڈایو، مشرف، بشیر عباسی اورممتازشیخ سمیت کچھ مزید افسران کوان بھرتیوں کا ذمے دارقراردیتے ہوئے امیدواروں سے لی گئی رقم ان سے واپس کرانے اوران کے خلاف کرمنل مقدمات درج کرانے کی سفارش کی گئی ہے،سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اسی رپورٹ کی بنیاد پر افسران کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی سفارش پر مبنی ایک سمری چیف سیکریٹری سندھ کو بھجوادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں