نوشہرہ تیزاب گردی کا شکار فنکارہ کو بغیر علاج گھر واپس بھیج دیا گیا

پانچ گھنٹے شدید گرمی میں بٹھا کر بیڈ نہ ہونے کا بہانہ بنا کربشریٰ کوبغیرعلاج گھر بھجوادیاگیا۔


Numainda Express June 24, 2013
پانچ گھنٹے شدید گرمی میں بٹھا کر بیڈ نہ ہونے کا بہانہ بنا کربشریٰ کوبغیرعلاج گھر بھجوادیاگیا۔ فوٹو: فائل

پبی میں سوات کے پشتو ڈراموں اور ٹیلی فلمزکے پروڈیوسر شوکت کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسنے والی پشتو ڈراموں کی فنکارہ بشریٰ عرف نیازبینہ کو صوبے کے بڑے اسپتالوں سے بغیر علاج گھرواپس بھیج دیاگیا۔

نوشہرہ کے علاقے پبی کے بنارس گڑھی میں شادی سے انکار پر سوات کے رہائشی پشتو ڈراموں کے پروڈیوسر شوکت نے پشتو سی ڈی ڈراموں اور فلموں کی فنکارہ بشریٰ عرف نیازبینہ کے چہرے پر رات کے وقت تیزاب پھینک دیا تھا جبکہ تیزاب سے اس کا بھائی اور والدہ بھی جھلس گئے تھے۔ ابتدائی طبی امداد کیلیے اس کو پبی کے اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں پر علاج معالجے کی سہولت کی عدم دستیابی پر لیڈی ریڈنگ اسپتال ریفر کردیا گیا مگرپانچ گھنٹے شدید گرمی میں بٹھا کر بیڈ نہ ہونے کا بہانہ بنا کربشریٰ کوبغیرعلاج گھر بھجوادیاگیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ کی والدہ شمیم نے بتایا کہ میری بیٹی کی حالت بگڑتی جارہی ہے اوروہ علاج کیلیے تڑپ رہی ہے۔جس نے میری بیٹی پر حملہ کیا وہ اثرورسوخ والا ہے انھوں نے ڈاکٹروں کو مجبور کرکے میری بیٹی کو بغیر علاج کے گھر بھجوادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں