سیہون گاؤں کے محاصرے اور گرفتاریوں کیخلاف دیہاتیوں کا مظاہرہ

سیکڑوں افراد کا انڈس ہائی وے پر دھرنا، لعل شہباز قلندر کے عرس پر آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا


Nama Nigar June 25, 2013
دھرنے کی وجہ سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کیلیے آنیوالے زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. فوٹو: فائل

نواب شاہ پولیس کے خلاف جتوئی اور اوٹھا برادری کے سیکڑوں افراد نے ڈگری کالج کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے بتایا کہ 4 روزقبل نواب شاہ پولیس نے گائوں کرمپور، ماہی اوٹھو، حیات جلبانی، دلاور خان جتوئی، لعل بخش جتوئی پر چھاپے مار کر خواتین، بچوں سمیت 45 افراد کو گرفتار کرنے کے بعدغائب کردیا ہے اور پولیس کی 40 سے زائد موبائلوں نے ابھی تک ہمارے گائوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، دھرنے میں پی پی رہنما اور سابقہ تعلقہ ناظم سردار سکندر راہو پوٹو نے بھی شرکت کی۔



دھرنے کی وجہ سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کیلیے آنیوالے زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاحال دھرنا جاری ہے جبکہ آخری اطلاعات تک کسی سرکاری عہدیدار نے دھرنا ختم کرنے کیلیے رابطہ نہیں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں