شب برأت عقیدت و احترام سے منائی گئی امن و سلامتی کیلیے دعائیں

اجتماعی عبادات،شب بیداری، محافل ذکر و اذکار اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام،علما نے شب برأت کے فضائل بیان کیے


Staff Reporter June 25, 2013
شب برأت کے موقع پرطارق روڈ قبرستان میں ایک خاندان کے افراد اپنے مرحومین کی قبروں پر ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

شہر میں شب برأت عقیدت و احترام سے منائی گئی مساجد میں خصوصی نوافل ادا کیے گئے مساجد میں بعد نماز عشا علمائے کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے اجتماعی عبادات ، شب بیداری، محافل ذکر و اذکار اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

جن میں ملک کی سلامتی،استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے دعائیں مانگی گئیں،شب برأت کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد مرحومین کے ایصال و ثواب اور زیارت قبور کیلیے قبرستان گئے شہر بھر کے قبرستانوں میں زائرین کی رہنمائی کیلیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے کے ای ایس سی کی جانب سے شب برأت کے موقع پر بھی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً زائرین کو قبرستانوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جماعت اہلسنّت سندھ کے سینئر نا ئب امیر علامہ سید حمز ہ علی قادری ،علامہ محمد اکر م سعید ی اور دیگر علما اور خطبا نے شہر بھر کی مساجد میں خطابات کے دوران 15 ویں شعبان المعظم شب برأت کے فضائل بیان کر تے ہو ئے کہا کہ شب برأ ت بند وں پر رب العالمین کی خاص عنایت اور رحمت ہے، علما نے کہا کہ امت مصطفیؐ کی امتیازی شان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شب برأت میں بخشش و مغفرت کا موقع دیا تاکہ بندہ اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرے اور اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے۔

شب برأت میں حضور رحمت العالمینؐ نے نگاہ نبوت سے اہل قبو ر کے حالات کا مشاہدہ فرمایا اور دعائے مغفر ت فرمائی جس سے اہل قبو ر پر عذاب دور ہوا،حضور رحمت دوعالمؐ کی اطاعت میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،شب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع جا مع مسجد دیار حبیب گلشن حد ید ،جا مع مسجد رئیس کر یم لا نڈھی میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا،جبکہ شہر کی مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل اداکیے گئے، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ ، بخشش و مغفر ت ، سلامتی ایمان ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتاجی ،تنگ دستی ،صحت و عافیت ،درازی عمرسمیت عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں کیں گئیں،بعدنماز عشا علما و خطبا نے شب برأت کے فضائل بیان کیے، عبادات الٰہی ، توبہ استغفار، شب بیداری ،صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و اذکار، قصید ہ بردہ شریف ،دورود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا، منگل کو نفلی روزہ رکھا گیا ہے لاکھو ں زائرین نے حضور رحمت دو عالمؐ کی عظیم سنت مبا رکہ پر عمل کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب فاتحہ خو انی اور زیارت قبور کیلیے قبرستان گئے۔



جماعت اہلسنت کراچی کے تحت شب برأت پر شہر بھرکے مرکزی قبرستانوں میوہ شاہ ،لیاقت آباد ، نیوکراچی ، سخی حسن ، چکرا گو ٹھ، کو رنگی،شا ہ فیصل کالونی میں زائر ین کی رہنما ئی کیلیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جن میں لٹر یچر ،پھول پتیاں، اصلاحی بیانا ت کی سی ڈیزکو تقسیم کیاگیا،15 شعبان المعظم شب برأت کو سانحہ نشتر پارک کے شہدا میلاد کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، شب برأت کے موقع پر بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کے ای ایس سی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً زائرین کو قبرستانوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلاد کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پرمشتمل مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاہے کہ شب برأت کے موقع پر کے ای ایس سی نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے رات بھر عبادت گزاروں کوتنگ کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ۔

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،قبرستانوں کے اطراف کے علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے اور زائرین کو عبادات میں مشکلات پیش آئیں۔ دریں اثناء بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز نے شب برآت کے موقع پر شہر کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انھوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شب برأت کے موقع پر زائرین کو شہر کے قبرستانوں میں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کیں، سٹی وارڈنز جو مختلف قبرستانوں کے باہر تعینات تھے، انھوں نے کہا کہ قبرستانوں میں روشنی کے انتظامات کیے گئے تھے قبرستانوں میں جراثیم کش ادویات کے علاوہ خوشبو دار اسپرے بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں