نوازشریف ’’وارث‘‘ میں چوہدری حشمت کا انجام دیکھ لیں شیخ رشید

میاں صاحب کوایک بارپھرنادان دوست مروانے کے لیے تلے ہوئے ہیں، گفتگو


INP June 25, 2013
میاں صاحب کوایک بارپھرنادان دوست مروانے کے لیے تلے ہوئے ہیں، گفتگو. فوٹو: فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی میں وزیراعظم کی تعریفوں کے پل نہیں باندھے، مقدر کے سکندر اور ڈرامہ ''وارث'' میں چوہدری حشمت کا انجام دیکھ لیں۔

پیرکو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اس حکومت کو میں نے پہلے2سال کا ٹائم دیا تھا، مشرف کے خلاف کارروائی کا اعلان کے بعد اس حکومت کیلیے 6 ماہ گزارنا مشکل ہوں گے، پاکستان کی سیاست میں بھونچال آگیا اور ہلچل مچ گئی ہے۔



انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے میڈیا کو کوئی بڑا ایشو نہیں ملا تھا اب اسے نیا مواد بہت سارا مل گیا ہے، میاں صاحب کو ایک بار پھرنادان دوست مروانے کے لیے تلے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں