سعیدہ امتیازبالی وڈ فلم میں کام کرنے کے لیے ممبئی روانہ

باقاعدہ رقص اوراداکاری کی تربیت حاصل کی ہے ،اداکارہ کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو


Showbiz Reporter June 26, 2013
سعیدہ امتیاز ممبئی میں قیام کے دوران جہاں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی وہیں وہ دوٹی وی کمرشل بھی سائن کرینگی۔ فوٹو : فائل

معروف ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیازبالی وڈ فلم میں کام کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

وہ ممبئی میں قیام کے دوران جہاں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی وہیں وہ دوٹی وی کمرشل بھی سائن کرینگی۔ سعیدہ امتیازنے ''ایکسپریس'' کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں جانے سے قبل میں نے باقاعدہ رقص اوراداکاری کی تربیت حاصل کی ہے تاکہ مجھے کسی بھی طرح کے کردارکواداکرنے میں کوئی مسئلہ سامنے نہ آئے۔ بالی وڈ میں اچھا رسپانس ملا اوروہاں پرمیں نے کچھ معروف فوٹوگرافروں سے فوٹ شوٹ کروائے۔



جسکی وجہ سے بہت سی معروف شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اورانھوں نے کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔ مختلف اورمنفردکردار کرنے کی خواہش رکھنے پر ہر آفرکوقبول کرنا میں نے مناسب نہیں سمجھا۔ میری پہلی فلم میں میرے مدمقابل بالی وڈ کے ورسٹائل فنکارشامل ہیں۔

جن کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ جہاں تک فلم میں اپنے کردارکا تعلق ہے تووہ بہت اہم ہے لیکن فی الحال فلم کا نام، کاسٹ اورکہانی کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں دے سکتی جوہمارے معاہدے کا حصہ ہے۔ پاکستان میں میری پہلی فلم '' کپتان'' ہے جس میں جمائماخان کا کردارادا کیا ہے۔ یہ ایک چیلنجنگ کردار تھا جس کونبھانے کے لیے میں نے بہت محنت کی۔

مقبول خبریں