پاکستان میں فیس بک اکاؤنٹ ہولڈرز 90 لاکھ سے تجاوز

سیاسی جماعتیں بھی اپنی تشہیر کے لیے فیس بک کو ترجیح دے رہی ہیں، رپورٹ


Business Reporter June 26, 2013
فیس بک کی مقبولیت کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 27واں بڑا ملک ہے، رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان میں فیس بک اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 27 لاکھ خواتین اور 64 لاکھ مرد اکاؤنٹ ہولڈرز شامل ہیں۔

فیس بک کے پاکستان میں استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فیس بک کے استعمال کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ کاروباری ادارے اور کمپنیاں فیس بک کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کررہے ہیں۔

سیاسی جماعتیں بھی اپنی تشہیر کے لیے فیس بک کو ترجیح دے رہی ہیں، فیس بک کو کاروباری مقاصد کے لیے زیادہ تر چھوٹے اور گھریلو سطح پر کاروبار کرنے والے استعمال کررہے ہیں، بڑے برانڈز کی تشہیر فین پیجز تک محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مقبولیت کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 27واں بڑا ملک ہے، پاکستان میں فیس بک کے اکاؤنٹ ہولڈرز میں 70 فیصد افراد (63 لاکھ) نوجوان ہیں۔