بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار

7 صحافیوں نے درخواست دی تھی لیکن تمام کے پاسپورٹ بغیر ویزے کے واپس کر دیے گئے ہیں، سیکریٹری شہباز احمد


Sports Reporter November 29, 2018
7 صحافیوں نے درخواست دی تھی لیکن تمام کے پاسپورٹ بغیر ویزے کے واپس کر دیے گئے ہیں، سیکریٹری شہباز احمد۔ فوٹو: ایکسپریس

ہاکی ورلڈ کپ کی کوریج کے خواہشمند پاکستانی صحافیوں کو بھارت نے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

بھارت نے ہاکی ورلڈ کپ کی کوریج کے خواہشمند پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ 7 صحافیوں نے درخواست دی تھی لیکن تمام کے پاسپورٹ بغیر ویزے کے واپس کر دیے گئے ہیں۔