ٹور میچ میں شارٹس پہن کر ٹاس ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے

شائقین نے اس حرکت کو جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دیا۔


Sports Desk November 30, 2018
شائقین نے اس حرکت کو جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دیا۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاس کیلیے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے۔

شارٹس پہن کر ٹاس کیلیے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے جب کہ خود بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے۔

شائقین نے اس حرکت کو جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دیا جبکہ کچھ نے انھیں یاد دلایا کہ ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر کس طرح سنیل گاوسکر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض کیا تھا۔

مقبول خبریں