ہاکی ورلڈکپ؛ فاتحانہ انٹری کیلیے پاکستان کا گیم پلان تیار

میاں اصغر سلیمی / اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 30 نومبر 2018
ایونٹ کے دوسرے دن ارجنٹائن نے اسپین، نیوزی لینڈ نے فرانس کو مات دیدی۔ فوٹو: فائل

ایونٹ کے دوسرے دن ارجنٹائن نے اسپین، نیوزی لینڈ نے فرانس کو مات دیدی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ہاکی ورلڈ کپ میں فاتحانہ انٹری کیلیے پاکستان نے گیم پلان بنالیا۔

پاکستان ٹیم کی میٹنگ میں مینجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر واضح کیا گیا کہ وہ کسی سے کم نہیں، اگر جوش کے ساتھ ہوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلیں تو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز28 نومبر سے ہو چکا تاہم پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائشیا سے ہوگا،9تاریخ کو ہالینڈ کے خلاف تیسرا میچ شیڈول ہے۔

ادھر جمعرات کو  ورلڈ کپ کے مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوا، پول اے میں ارجنٹائن نے اسپین کو3کے مقابلے میں4گولز سے ہرا دیا۔ فاتح سائیڈ کی طرف سے مزیلی اور پلییئٹ نے 2، 2 بار گیند کو جال میں پھینکا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے دلچسپ میچ میں فرانس کو 2-1 سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے رسل اور جینسز نے1،1 گول کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔