جاپان کا حکیم سعید کی بیٹی سعدیہ راشد کیلیے سب سے بڑے سول ایوارڈ کا اعلان

خبر ایجنسیاں  جمعـء 30 نومبر 2018
یہ ایوارڈجاپان کے شہنشاہ کی جانب سے دو ممالک کے درمیان تعلقات اور جاپانی کلچر کے فروغ کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

یہ ایوارڈجاپان کے شہنشاہ کی جانب سے دو ممالک کے درمیان تعلقات اور جاپانی کلچر کے فروغ کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: جاپانی حکومت نے حکیم محمد سعید کی صاحبزادی سعدیہ راشد کیلیے سب سے بڑے سول ایوارڈکا اعلان کیا ہے۔

جاپانی حکومت نے سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی صاحبزادی معروف ماہر تعلیم اور پاک جاپان کلچر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کیلیے جاپان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ’’ دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ ریزو دنیک ریبن‘‘ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ایوارڈجاپان کے شہنشاہ کی جانب سے دو ممالک کے درمیان تعلقات اور جاپانی کلچر کے فروغ کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔