کینو کا برآمدی ہدف 50 ہزار ٹن کم کردیا گیا

معیاری کینوکی محدوددستیابی وجہ،18 کروڑ ڈالر کا 3.25 لاکھ ٹن برآمد کیا جائیگا، وحید احمد


Staff Reporter November 30, 2018
معیاری کینوکی محدوددستیابی وجہ،18کروڑڈالرکا3.25لاکھ ٹن برآمدکیاجائیگا،وحیداحمد۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کینو کا برآمدی ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ہزار ٹن کم کرکے 3 لاکھ 25 ہزار ٹن مقرر کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وحید احمد کے مطابق گزشتہ سال ملک سے ریکارڈ 3 لاکھ 75 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا۔ کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے تاہم ایکسپورٹ کے قابل معیار کے حامل کینو کی دستیابی محدود ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ کا ہدف کم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینو کی ایکسپورٹ کا آغاز یکم دسمبر سے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں