جام صاحب و نواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

پینے کے پانی کا بحرن،عوام کا احتجاج، وضو کے لیے بھی پانی میسر نہیں


Nama Nigar June 30, 2013
پینے کے پانی کا بحرن،عوام کا احتجاج، وضو کے لیے بھی پانی میسر نہیں. فوٹو: فائل

جام صاحب اور قریبی سینکڑوں دیہات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،کاروباری زندگی متاثر، شہر میں پینے کے پانی کا بحران، شدید گرمی میں شہریوں کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو کی نااہلی کے باعث جام صاحب اور اسکے گرد نواح کے سینکڑوں دیہاتوں میں جمعے کی رات 8 بجے سے بند کی جانے والی بجلی ہفتے کی شام تک بحال نہ کی جاسکی، مسلسل 22 گھنٹے سے زائد بجلی بند کیے جانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں غریب آباد ، ملک کالونی، درگاہ روڈ، بروہی کالونی، اسٹیشن روڈ اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔



مساجد میں نمازیوں کو بھی وضو کرنے کے لیے پانی میسر نہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث شہر میں کاروباری زندگی بھی متاثر رہی۔ دوسری جانب شہریوں نے حیسکو انتظامیہ کے خلاف مین چوک پر احتجاج کیا اور حیسکو حکام کے خلاف نعرے لگائے۔

مقبول خبریں