5 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں

20اگست تاریخ مقررہے،تفصیلات جمع نہ کرانے پرانتخابی نشان الاٹ نہیں ہونگے


August 19, 2012
20اگست تاریخ مقررہے،تفصیلات جمع نہ کرانے پرانتخابی نشان الاٹ نہیں ہونگے. فوٹو رائٹرز

KARACHI: ملک کی پانچ سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کر ادی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکی تمام سیاسی جماعتوں کو تیس اگست تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور تفصیلات جمع نہ کرنے کی صورت میں سیاسی جماعت کو آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے خصوصی سنٹر قائم کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سو سے زائد سیاسی جماعتوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پرفارمے حاصل کئے تھے جس میں اے این پی ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، جے یوآئی (ف) (س) مسلم لیگ ن ( ق) تحریک انصاف ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، ایم کیو ایم وغیرہ شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک پانچ چھوٹی سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کر ا دی ہے تاہم آئندہ چند روزمیں مزید سیاسی جماعتیں انتخابی اخراجات جمع کرائینگے ۔