ریسٹورنٹ کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 3 مجرموں کو عمر قید

ریسٹورینٹ مالکان اشتیاق ، افتخار اور ملازم تاج نے بصری کو قتل کرکے لاش سڑک پر پھینکی ،ملزمان اعتراف جرم کیا ،پولیس


Staff Reporter December 01, 2018
ریسٹورینٹ مالکان اشتیاق ، افتخار اور ملازم تاج نے بصری کو قتل کرکے لاش سڑک پر پھینکی ،ملزمان اعتراف جرم کیا ،پولیس۔ فوٹو: فائل

عدالت نے ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیس میں 3 مجرموں ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین، افتخار حسین اور ملازم تاج کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ سے زیادتی اور قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ریسٹورنٹ مالکان سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزمان کو مزید 3 ، 3 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا ،ملزمان میں ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین، افتخار حسین اور ملازم تاج بخش شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے طارق روڑ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ میں معمر ملازمہ بصری کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سٹرک پر پھینک دی تھی ، ملزمان نے ڈرامہ رچاتے ہوئے خود ہی پولیس کو اطلاع دی کہ رکشا ڈرائیور نعش پھینک گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، مقدمے میں سرکارکی پیروی محمد عارف ستائی نے کی،ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں