ملک میں براہ راست فوجی مداخلت کاامکان نہیں وزیردفاع

بلوچستان کے مسئلے پرعیدکے بعددوبارہ بلوچ رہنمائوں سے رابطہ کریں گے، میڈیا سے گفتگو


Nama Nigar August 19, 2012
بلوچستان کے مسئلے پرعیدکے بعددوبارہ بلوچ رہنمائوں سے رابطہ کریں گے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیردفاع سید نوید قمرکا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،جس کااعتراف عالمی برادری بھی کرچکی ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے سرکٹ ہائوس ٹنڈومحمد خان میں انجینئرطارق شیخ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے افطارڈنرکے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نویدقمر نے کہاکہ پاکستان ایک ذمے دارملک ہے اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرناجانتا ہے ہرقسم کا دشمن پاکستان کی ایٹمی طاقت سے خائف ہے۔ وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف کا بیان بالکل واضح ہے اور پاکستان کوئی بھی مشترکہ آپریشن نہیں کرے گا۔

ملک میںبراہ راست فوجی مداخلت کاکوئی امکان نہیں ہے،بلوچستان کے مسئلے پر عید کے بعد دوبارہ بلوچ رہنمائوں سے رابطہ کریں گے،شیعہ کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کرنے والے ملک دشمن ہیں، سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین نوے فیصد معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے باقی دس فیصد بھی جلد ہوجائے گا۔سندھ میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلیے حکومت کوشش کررہی ہے۔

مقبول خبریں