مصر صدر مرسی کیخلاف لاکھوں افراد کے مظاہرے اقتدار سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ

سیاسی بحران کا حل صرف مذاکرات سے ہی نکالا جا سکتا ہے: صدارتی ترجمان، مرسی اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں، البرادی.


AFP July 01, 2013
قاہرہ:تحریر اسکوائر میں صدر مرسی کی حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر نئے انتخابات کا مطالبہ منوانے کے لیے مخالفین ہزاروں کی تعداد میں جمع ہیں۔۔ فوٹو: رائٹرز

مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں لاکھوں حکومت مخالف مظاہرین صدر مرسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر مرسی اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں اور ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد ہو۔ دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ا سکندریہ کے ساتھ ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں لاکھوں مظاہرین نے صدر مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرے کیے اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا، مظاہروں کے پیش نظر اہم سرکاری عمارتوں پرسیکیورٹی سخت کردی گئی۔



سرکاری حکام کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، بینک اور دیگر اہم سرکاری ادارے بند کردیے گئے، اہم اپوزیشن لیڈر محمد البرادی نے کہا ہے کہ صدر مرسی کو لاکھوں لوگوں کی آواز سنتے ہوئے اقتدار سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔ امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکی اس صورتحال پر فکر کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو تمام 'بڑے جلسوں اور مظاہروں' سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صدارتی محل کے بیان کے مطابق سیاسی بحران کا حل صرف بات چیت اور مذاکرات سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں