فیصلہ نہیں مانتےمفتی منیب نے قوم کی عید خراب کردیطاہر اشرفی

علماکو ذمہ دارانہ گفتگو کرنی چاہئے،مفتی عبدالقوی کی ’’تکرار‘‘ میں عمران خان سے گفتگو


Monitoring Desk August 19, 2012
علماکو ذمہ دارانہ گفتگو کرنی چاہئے،مفتی عبدالقوی کی ’’تکرار‘‘ میں عمران خان سے گفتگو

چیئرمین پاکستان علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پوری قوم کو بے وقوف بنایا ہوا ہے،۔انتہائی بدقسمتی ہے کہ قوم کو عیدکے موقع پر بھی تقسیم کردیا گیا، مفتی منیب الرحمن کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے، صدر اور وزیراعظم فوری نوٹس لے کر قومی وحدت کو خراب ہونے سے بچائیں۔ پروگرام تکرار میں اینکرپرسن عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ابھی جاری تھا کہ مفتی منیب نے اجلاس ختم کردیا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں جھوٹ بولا کہ ان کے فیصلے سے وفاق المدارس متفق ہیں، میں آج (اتوار)کو روزہ نہیں رکھوں گا اور قوم سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی روزہ نہ رکھے، مفتی منیب الرحمٰن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ آکر بات کرلیں میں ثابت کروں گا کہ وہ غلط ہیںاور انھوں نے قوم کے روزے اور عید خراب کردی۔ مولانا عبدالجلیل نے کہاکہ الحمدللہ میں نے خود، میری بہن اور بہنوئی نے چاند دیکھا اور میں نے مسجد قاسم خان رابطہ کیا تو انھوں نے مجھے شہادت کے لیے طلب کیا جب ہم وہاں پہنچے تو پندرہ سولہ کے قریب اور شاہدین بھی موجود تھے، کسی کو بھی حق نہیں کہ چاند کی گواہی کو غلط قرار دے۔

یہ قوم کو لڑانے والے لوگ ہیں جنہوں نے انتظار بھی نہیں کیا اور آٹھ بجے شروع ہونے والے اجلاس کو پچیس منٹ بعد ختم کردیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی نے کہا کہ جن لوگوں نے خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کی شہادت دی ان کی شہادت غلط ہے، علماء کرام کو ذمے دارانہ گفتگو کرنی چاہیے اور قوم کو مزید منتشرہونے سے بچانا چاہیے، میں نے زونل ہلال کمیٹی نہیں بنائی اور نہ میں اس وقت وہاں ہوں میں تو اپنی بات کرسکتا ہوں، میں علماء سے التماس کرتا ہوں کہ قوم کو تفرقے میں مت ڈالیں اور وہ بات کریں جو حقائق کے مطابق ہو۔