نوابشاہ ہائی وے ایکسیئن کے گھر میں50لاکھ کی ڈکیتی

اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی و طلائی زیورات لے اڑے، 4 افراد زیر حراست


Nama Nigar July 03, 2013
اے سیکشن پولیس نے 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

کامورانی کالونی میں ہائی وے ایکسیئن کے گھر میں ڈکیتی، ملزمان 50 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 4 نامعلوم مسلح ملزمان کامورا نی کالونی میں ہائی وے ایکسیئن مور اوڈ کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 50 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اے سیکشن پولیس نے 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مقبول خبریں