ضلع بدین ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا

مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، عوام کا حکومت سے کرائے کم کرانے کا مطالبہ


Nama Nigar July 03, 2013
تلہار سے حیدرآباد جانے کا یکطرفہ کرایہ 150 روپے تک وصول کیا جارہا ہے. فوٹو عائشہ میر

ضلع بدین میں ٹرانسپورٹ مالکان نے یکطرفہ طور پر کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کردیا۔

مسافر شدید پریشان، سیاسی اور سماجی تنظیموں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین کے شہروں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بدین، تلہار، ماتلی، ٹنڈو غلام علی، ٹنڈو باگو، گولارچی، نندو، شادی لارج، کھوسکی، پنگریو، لاجوخانانی، کڑیو گنہور، کڈھن، ترائی سے مختلف شہروں اور حیدرآباد جانے والی مسافر کوسٹر اور وین کے کرایوں میں مالکان نے اچانک 60 فیصد تک اضافہ کردیا۔



تلہار سے حیدرآباد جانے کا یکطرفہ کرایہ 150 روپے تک وصول کیا جارہا ہے، سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں نے بھی مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

سماجی رہنما ندیم علی خواجہ، محمد حسن ٹالپر، حسین گوپانگ، جواد زیدی اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرکے مسافروں کو پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

مقبول خبریں