جھوک تھانے پر چھاپہ حبس بیجا میں رکھے3افراد بازیاب

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو 28 جون کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔


Nama Nigar July 03, 2013
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو 28 جون کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

MIRPURKHAS: سول جج ٹھٹھہ کا جھوک شریف تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے 3 افراد بازیاب۔

تفصیلات کے مطابق سول جج ٹھٹھہ سہیل اختر منگی نے جھوک شریف کے رہائشی علی گل جتوئی کی درخواست پر جھوک تھانے پر چھاپہ مارا جہاں سے حبس بے جا میں رکھے 3 افراد سنگار علی جتوئی، فیروز گل جتوئی اور ابراہیم جتوئی کو بازیاب کرالیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو 28 جون کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد جھوکی ملز میں ملازم ہیں اور انتظامیہ نے شکایت کی تھی کہ یہ چوری میں ملوث ہیں جس کے باعث انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں