ٹھٹھہ میں بدامنی ایک ہفتے میں 14موٹر سائیکلیں چوری

پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام،سڑکیں شام کے بعد ویران ہوجاتی ہیں


Nama Nigar July 03, 2013
ضلع ٹھٹھہ میں موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

ٹھٹھہ میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، ہفتے میں 14 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے پریس کلب کے صدر عثمان میمن کے بیٹے غلام مصطفی میمن سے گورنمنٹ گرلز کالج ٹھٹھہ کے نزدیک موٹر سائیکل چھین لی۔



اس سے قبل بھی اسی راستے پر 2 موٹر سائیکلیں چھینی جاچکی ہیں اور ایک ہفتے کے دوران مکلی ٹھٹھہ بائی پاس اور دیگر علاقوں سے 14 موٹر سائیکلیں چھنی جاچکی ہیں جبکہ بینک افسر سے کار اور 75 ہزار روپے، مکلی بائی پاس پر شکیل برڑو سے کار اور موبائل فون چھین لیے گئے، مگر ابھی تک نہ تو کوئی گاڑیاں برآمد ہوسکی ہیں اور نہ ہی کوئی ڈاکو پکڑا گیاہے۔ وارداتوں کی وجہ سے سڑکیں شام کے بعد ویران نظر آتی ہیں۔

مقبول خبریں