الطاف حسین برطانیہ میں مقدمے کا سامنا کریں ظفر علیشاہ

متحدہ کا گرفتاری کا شکوہ جائز ہے،سعیدغنی ،الطاف پاکستانی شہری بھی ہیں،گوڈیل.


Monitoring Desk July 03, 2013
کراچی میں بدامنی معیشت کوتباہ کررہی ہے، مرادسعید،کل تک میں اسداللہ سے گفتگو. فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ نے کہاہے کہ الطاف حسین میں ایسی کیابات ہے کہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ انھیں کیس میں ملوث کرے گی، اب تک ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آئی کہ لندن پولیس نے کسی بے گناہ کو ایسے ہی کیس میں ملوث کردیا ہو۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک کے میزبان اسداللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کادورہ پاکستان بہت اہمیت کاحامل تھا۔ ایسے وقت میں برطانیہ کیخلاف مظاہرہ افسوس ناک ہے۔ وہ اس کیس میں ملوث ہیںیا نہیں، انھیں اس کیس کاسامنا کرناچاہیے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نے کہاکہ وہ بلدیاتی نظام کے زبردست حامی ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیںکہ بلدیاتی نظام ہوناچاہیے۔



تاہم کون سانظام نافذ کیا جائے، اسکافیصلہ ہرصوبے کی اسمبلی کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاشکوہ جائزہے کہ ان کے لوگ پکڑے جاتے ہیں اور ان کو ماردیا جاتاہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشیدگوڈیل نے کہاکہ یہ درست ہے کہ 1979 کے بلدیاتی نظام کے تحت ہمارے میئر رہے ہیں تاہم یہ قانون آئین کے آرٹیکل140-a اورمالی اختیارات کی کھلی خلاف ورزی اورجاگیردارانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ انھوں نے کہاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہونے کے ساتھ پاکستانی شہری بھی ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں بدامنی معیشت تباہ کررہی ہے۔