معاہدے پر دستخط سے انکار بابراورآصف ورلڈ ٹیم اسنوکر سے باہر

بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھا


Sports Reporter December 12, 2018
بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھافوٹوفائل

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے ٹاپ کیوئسٹ بابرمسیح اورمحمدآصف کو ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔

بابرمسیح اورآصف کوجمعرات سے مصر میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے قومی ایسوسی ایشن کے نئے کنٹریکٹ پردستخط سے انکارکردیا، اب صرف ایک پاکستانی ٹیم عالمی ٹیم چیمپئن شپ اورسکس ریڈ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

دوسری جانب سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح نے کہا کہ ہمیں دھونس اور دھمکیاں دے کرعالمی مقابلے میں شرکت سے روکا گیا، ایونٹ میں جانے کے لیے کراچی پہنچے تھے، زبردستی دستخط کرانے کی کوشش کی گئی، انکار پر دھمکیاں دی گئیں۔