پی آئی اے ٹکٹ ریزرویشن میں بھی مبینہ بدعنوانی کا انکشاف

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 دسمبر 2018
پی آئی اے میں نیا ریزرویشن سسٹم متعارف کروانے کے باوجود من پسند ایجنٹوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے میں نیا ریزرویشن سسٹم متعارف کروانے کے باوجود من پسند ایجنٹوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کو ٹکٹ ریزرویشن میں مبینہ طور پر بدعنوانی کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے شعبے میں مبینہ طورپر کروڑوں روپے کے گھپلے کیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے برطانیہ اورعرب امارات کے لیے پیک سیزن کے دوران سستے کرایوں کے ٹکٹ بنوائے گئے،ٹکٹ کی مد میں کی جانے والی بدعنوانی کے دوران قومی ائیر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور بڑی تعداد میں ٹکٹ برطانیہ کے لیے کم کرایوں پر جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی آئی اے ریونیو مینجمنٹ میں اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے گھپلوں کے کے واقعات سامنے آچکے ہیں،پی آئی اے میں نیا ریزرویشن سسٹم متعارف کروانے کے باوجود من پسند ایجنٹوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔