سرفراز احمد نے فی الحال اپنا پسندیدہ سوئپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کرلی

میں اسی اسٹروک پر کافی رنزبناتا رہا ہوں لیکن اپنی غلطی سے سبق سیکھا اور اگلے میچزمیں سوئپ شاٹ کھیلنے سے گریز کیا،کپتان


Sports Reporter December 13, 2018
میں اسی اسٹروک پر کافی رنزبناتا رہا ہوں لیکن اپنی غلطی سے سبق سیکھا اور اگلے میچزمیں سوئپ شاٹ کھیلنے سے گریز کیا،کپتان۔ فوٹو: فائل

کپتان سرفراز احمد نے فی الحال اپنا پسندیدہ سوئپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کرلی۔

کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے کے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں اسی اسٹروک پر کافی رنز بناتا رہا ہوں لیکن اپنی غلطی سے سبق سیکھا اور اگلے میچزمیں سوئپ شاٹ کھیلنے سے گریز کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میری فارم میں بہتری آرہی ہے،آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں فخرزمان کیساتھ مشکل وقت میں بہتر اننگز سمیت 2 ففٹیز بنائیں، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہا، بعد میں کوشش کی کہ ٹیل اینڈرز کو ساتھ لے کر چلوں لیکن وکٹیں گر گئیں،مزید بہتری لانے کیلیے کوشاں ہوں۔