ٹنڈو الہیار سیکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم

جھنڈو مری 85، چمبڑ 88 اور تعلقہ میں 121 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے


Nama Nigar July 06, 2013
یکم جولائی سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع تینوں تعلقوں میں 294 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ فوٹو: فائل

سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکڑوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

تعلقہ جھنڈومری 85، چمبڑ88 اور ٹنڈوالہیار تعلقہ میں 121 بچوں کو قطرے نہ پلائے جاسکے، ڈپٹی کمشنر کی ٹیمیں بھی بے سود ثابت ہوئیں، کئی فکسڈ پوائنٹ پر پولیس کا عملہ نہیں پہنچا ، فوکل پرسن کی ڈی ایچ او کو شکایت کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع تینوں تعلقوں میں 294 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔



واضح رہے کہ سہ روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت ٹنڈوالہیار کی جانب سے ضلع بھر میں 1لاکھ 40 ہزار 601 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے لیے 18 ٹرانزٹ پوائنٹس، 294 موبائل ٹیمیں، 51 فکسڈ پوائنٹ، 65 ایریا انچارج، 20 یونین کونسلوں کے لیے ایم اوز جبکہ 3 تعلقہ سپروائزرز مقرر کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں