ڈپٹی کمشنر جامشورو کا عوامی شکایات پر نادرا دفتر کا دورہ

ریکارڈ چیک کیا، وطن کارڈ کے اجرا میں بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی، ساجد جمال


Nama Nigar July 06, 2013
ڈپٹی کمشنر ساجد جمال ابڑو وطن کارڈ دفتر کے معائنے کے دوران لوگوں کی شکایات سن رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈپٹی کمشنر جامشورو ساجد جمال ابڑو نے وطن کارڈ کے اجرا میں بے قائدگیوں اور بدنظمی کے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے عملے کو وطن کارڈ کے طریقہ کار کو صاف اور شفاف بنانے کی ہدایت کردی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کے ہمراہ نادرا کے دفتر کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے نادرا سینٹر پر موجود مرد و خواتین سے انکے مسائل دریافت کیے اور مختلف افراد سے انکے شناختی کارڈ اور نادرا ٹوکن چیک کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے وطن کارڈ کے ریکارڈ کی چھان بین بھی کی۔



انھوں نے متعلقہ عملے پر واضح کیا کہ وطن کارڈ کے اجرا کے سلسلے میں کوئی سفارش یا بدنظمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً نادرا سینٹر کے اچانک دورے کرتے رہیں گے اور اس دوران اگر کوئی بھی شخص یا عملے کا فرد بے قاعدگیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے فوری طور پر گرفتار کرلیاجائے گا ۔

مقبول خبریں