ماتلی بھیل برادری کے 98 افراد نے اسلام قبول کرلیا

نو مسلم کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، مدرسہ بیت اسلام میں رہائش ودیگر سہولتیں فراہم


Nama Nigar July 06, 2013
39 خاندانوں کے 98 افراد نے شیخ الحدیث صدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان شیخ مولانا سلیم اللہ اور قاری عبدالرشید ناظم تعلیماتدارالعلوم الحسینہ شہداد پور اور قاری عبدالمجید کمبوہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI: ماتلی کے مدرسہ بیت اسلام میںسندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بھیل قبیلے کی خواتین ، مرداور بچوں نے اسلام قبول کر لیا۔

39 خاندانوں کے 98 افراد نے شیخ الحدیث صدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان شیخ مولانا سلیم اللہ اور قاری عبدالرشید ناظم تعلیماتدارالعلوم الحسینہ شہداد پور اور قاری عبدالمجید کمبوہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔



بھیل خاندانوں کے 98 افراد کا تعلق حید رآباد کے شہری گاؤں وڑو، سیل گاؤں، گاؤں مولوی سلطان، اور دوسرے علاقوں سے ہے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انھیں مدرسہ بیت اسلام میں رکھا گیا ہے،مدرسے کی جانب سے رہائش، کھانا، صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں