جاوید میانداد نے سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس میں کپتان برقرار رہنے کی حمایت کردی

ٹیسٹ کپتانی کیلیے پاکستان کے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، سابق کپتان


Sports Desk December 18, 2018
ٹیسٹ کپتانی کیلیے پاکستان کے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس میں کپتان برقرار رہنے کی حمایت کردی ہے۔

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ سرفراز کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ٹیسٹ کپتانی کیلیے پاکستان کے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، جو لوگ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہے ہیں انھیں میرا مشورہ ہے کہ وہ کپتان کے بجائے دوسرے پرفارم نہ کرنے والے کرکٹرز کا جائزہ لیں۔

جاوید میانداد جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے ناامید دکھائی دیتے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے بیٹسمینوں میں مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

مقبول خبریں