پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلیےعلی ترین نے بڈز جمع کروادیں

عباس رضا  بدھ 19 دسمبر 2018
چھٹی ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، علی ترین

چھٹی ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، علی ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ فرنچائز کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لئے پوری کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ختم کر دیا تھا اور حالیہ سیزن میں اس کو وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا، نئے مالک کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کیا تھا۔

بعد ازاں گورننگ بورڈ کے اجلاس کی وجہ سے بڈز جمع کرانے کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی تھی، آج اس کا آخری روز ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو فرنچائز کے خریداروں میں سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس کی قیمت 5 ملین ڈالر سے زائد ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا، اب انہوں نے بڈز  کے لئے دستاویزات جمع کروادی ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ چھٹی ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔