پنگریو عدالتی حکم پر نجی جیل پر چھاپہ 50 ہاری بازیاب

21 بچے، 13 خواتین شامل ہیں، عدالت نے مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی.


Nama Nigar July 07, 2013
21 بچے، 13 خواتین شامل ہیں، عدالت نے مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی. فوٹو: فائل

سیشن جج بدین کے حکم پر پولیس نے خیرپور گنبوہ کے قریب گائوں پتافی کے زمیندار ویرو باری کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 21 بچوں، 13عورتوں سمیت 50 سے زائد ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔

بازیاب ہونیوالوں میں شریمتی لچھمی، نرمی، بالجی، دیوی، تلسی، عالمہ ودیگر شامل ہیں۔ سیشن جج بدین کی عدالت میں کسان نارائن کو لہی نے ایک درخواست اجمع کرائی تھی کہ زمیندار اسکے خاندان کے افراد سے جبری کام کراتا اور تشدد کرتا ہے۔



جسکے بعد عدالت نے پنگریو پولیس کو کسانوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ جس کے بعد پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب کسانوں کو سیشن جج بدین کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی۔

مقبول خبریں