شاہ پور چاکر زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک

3 بچوں کا باپ تھا، منشیات کی کھلے عام فروخت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ


Nama Nigar July 08, 2013
سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام و ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ پور چاکر اور اس کے نواح کے علاقوں میں منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے اقدامات کیے جائیں۔

شاہ پور چاکر میں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ پور چاکر کے محلہ ملک آباد میں 35 سالہ 3 بچوں کا باپ ملک شوکت عرف کاکا نے دیسی زہریلی شراب پی لی جس کے بعداس کی حالت خراب ہوگئی، اس کو فوری طور پر نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔



شاہ پور چاکر کے سیاسی، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے پولیس کی زیر سرپرستی منشیات کی کھلے عام فروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا منشیات کے استعمال کے باعث شہر میں بدامنی، رہزنی اور لاقانونیت بڑ رہی ہے، جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام و ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ پور چاکر اور اس کے نواح کے علاقوں میں منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے اقدامات کیے جائیں۔

مقبول خبریں