اسٹیج ڈرامہ فنکاروں کے لیے اکیڈمی کا مقام رکھتا ہے فواد خان

پاکستانی ڈرامے نے شناخت دی،محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی پر مکمل یقین ہے


Showbiz Reporter July 08, 2013
پاکستانی ڈرامے نے شناخت دی،محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی پر مکمل یقین ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار فواد خان نے کہاہے کہ تھیٹرڈرامہ فنکاروں کے لیے اکیڈمی کا مقام رکھتاہے۔

ہمارے سینئرزفنکاروں کواس کی بحالی پرتوجہ دیں ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکا۔ کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے نے شناخت دی ہے اورمیں اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی اوپرجوذات بیٹھی ہے وہ اسکا پھل ضروردیتا ہے۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارفواد خان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں فلم پر کام کیاجارہاہے میراپراناخواب کے پاکستان کی فلم بحال ہو اور ہمارے فنکارماضی کی طرح ایک بارپھرایکشن میں نظرآئیں اگر معیاری فلمیں بنائی گئیں تومیں ضرورکام کرونگا انھوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان کے مقابلے میں ہماراکام بہت وزنی ہے ہم نے جتنابھی کام کیاوہ معیاری کیا ہے ہمارے ہاں کہیں شارٹ کٹ دکھائی نہیں دیگاماضی کے ڈرامے ہوں یاحال ہی میں کیا جانے والاکام سب اپنی مثال آپ ہے مجھے امیدہے کہ آگے بھی ہم اسی طرح اپنے کام سے خودکومنواتے رہینگے۔ اداکار فواد خان ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

مقبول خبریں