میوزک بینڈ رولنگ اسٹون کے رکن آنجہانی مک جیگر کے بال 4 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

نیلامی سے حاصل شدہ رقم اس ادارے کو خیرات کی جائے گی جو ضرورت مند لوگوں کی چہرے کی پیوند کاری کیلیے کام کرتا ہے۔


APP July 08, 2013
نیلامی سے حاصل شدہ رقم اس ادارے کو خیرات کی جائے گی جو ضرورت مند لوگوں کی چہرے کی پیوند کاری کیلیے کام کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کے نامور بینڈ ''رولنگ اسٹون'' کےرکن آنجہانی موسیقار مک جیگر کے بال4ہزار پائونڈ میں نیلام ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مک جیگر کے بال ان کی دوست سابق چینی ماڈل کریسی نے50سال قبل کاٹے تھے جو کہ اس کے مرنے کے بعد اس کے کسی رشتے دار کے پاس محفوظ تھے۔ اب انھیں4ہزار پائونڈ میں نیلام کر دیا گیا ہے۔ نیلامی سے حاصل شدہ رقم اس ادارے کو خیرات کی جائے گی جو ضرورت مند لوگوں کی چہرے کی پیوند کاری کیلیے کام کرتا ہے۔