صدام کے سوتیلے بھائی صباوی ابراہیم بغداد میں انتقال کر گئے

صباوی ابراہیم صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے،


AFP July 09, 2013
صباوی ابراہیم صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، فوٹو : فائل

عراق کے سابق حکمراں صدام حسین کے سوتیلے بھائی صباوی ابراہیم الحسن بغداد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

صباوی ابراہیم کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، عراقی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ صباوی کو عراقی عوام کے قتل عام کے جرم میں سزائے موت بھی دی گئی تھی۔