نیشنل بینک کی برانچیں اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر کو 8 بجے تک کھلے رہیں گے

سرکاری محصولات کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے متعلقہ بینک برانچیں 31 دسمبر 2018کو کھلی رہیں گی


Business Reporter December 28, 2018
نیشنل بینک کی برانچیں، اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر کو 8 بجے تک کھلے رہیںگے فوٹو: فائل

سرکاری محصولات کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے متعلقہ بینک برانچیں 31 دسمبر 2018کو کھلی رہیں گی۔

حکومتی وصولیوں/ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی مجاز برانچوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر بینکاری اوقات کے بعد بھی 31 دسمبر 2018(بروزپیر ) کو شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر 2018کو متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز سیٹل کریں گی، جس کے لیے نفٹ کی جانب سے شام 5 بجکر 30 منٹ پر ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں