وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دے دیا

آرتھر اگر کھلاڑیوں پر چلائے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، وقار یونس


Sports Reporter December 30, 2018
آرتھر اگر کھلاڑیوں پر چلائے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، وقار یونس فوٹوفائل

وقار یونس نے مکی آرتھر کی تلخ کلامی کو استاد کی ڈانٹ قرار دیدیا۔

سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ہیڈ کوچ نے سینئرز کو کھری کھری سنا دی تھیں، اگرچہ پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش ہوئی لیکن واقعے کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ آرتھر اگر کھلاڑیوں پر چلائے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، وہ ہیڈ کوچ اور استاد ہیں، ٹیم کو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی سے بڑا متاثر ہوا ہوں، کیچز چھوڑ کر میچز نہیں جیتے جا سکتے، اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتی ہے۔