رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 سے 2 بجے تک ہونگے

جن دفاتر میں ہفتے میں 5دن کام ہوگا ان میں پیرتا جمعرات صبح 8بجے سے 2بجے تک کام ہوگا۔


Online July 10, 2013
جن دفاتر میں ہفتے میں 5دن کام ہوگا ان میں پیرتا جمعرات صبح 8بجے سے 2بجے تک کام ہوگا۔ فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کارکی منظوری دیدی گئی ہے۔

جن دفاتر میں ہفتے میں 5دن کام ہوگا ان میں پیرتا جمعرات صبح 8بجے سے 2بجے تک کام ہوگا۔ جمعے کے روز دفاترکے اوقات صبح 8 بجے سے ایک بجے تک ہو نگے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کوارسال کردہ مراسلے میں کہا گیاہے کہ جن دفاترمیں ہفتے میں 6دن کام ہوتاہے وہاں پیرسے جمعرات اورہفتے کے روزصبح 8بجے سے ایک بجے تک کام ہوگا جبکہ جمعے کوصبح 8بجے سے 12بجے تک کام ہوگا۔ سرکاری محکموںمیں نئے اوقات کارپر عمل درآمد یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے تمام متعلقہ محکموںکو نئے شیڈول سے آگاہ کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے