2018؛ ڈالر کو پر لگ گئے، 105سے بڑھ کر 139 روپے کا ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 1 جنوری 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں دسمبر 2017 تا دسمبر 2018 کے دوران امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر32فیصد کی کمی جبکہ سال2018 کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 25.45فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

زیر تبصرہ مدت میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 105 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر138روپے86 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 110 روپے 80پیسے سے بڑھ کر139 روپے ہوگئی۔ زیرتبصرہ مدت میں روپے کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے بارے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو چونکہ بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا تھا۔

اس کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق روپے کی قدر میں بتدریج کمی لائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر آئی ایم ایف سے رجوع نہ بھی کرتی تب بھی روپے کی قدر میں مطلوبہ کمی ضروری تھی کیونکہ سابقہ حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طورپر مستحکم رکھا تھا جس کی وجہ سے معیشت میں بین الاقوامی ادائیگیوں کادباؤ بڑھ گیا، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر5 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔