تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک نہ کیا جا سکا

لیفٹ بینک آؤٹر ڈرینج ( ایل بی او ڈی) کی تعمیر میں تاخیر اور چینی قونصل خانے پر حملہ وجہ بنا


Business Reporter January 01, 2019
فروری میں نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا نیا ہدف مقرر، ایل بی او ڈی کی وقت پر تعمیر ناگزیر فوٹو: فائل

KARACHI: سی پیک کے تحت ملک میں تعمیر ہونے والے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔

پراجیکٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے توانائی سے متعلق اس ترجیحی پراجیکٹ کیلیے 360 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی 98 فیصد تعمیر ٹائم فریم کے مطابق مکمل ہو چکی ہے۔ پاور پلانٹس کو دسمبر کے اختتام تک نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جانا تھا تاہم کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ اور ایل بی اوڈی (لیفٹ بینک آؤٹر ڈرینج )کی تعمیر میں تاخیر آڑے آگئی۔

جس کی وجہ سے پلانٹ کو دسمبر گزرنے کے باوجود نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملہ کی وجہ سے سیکیورٹی پروٹوکول میں تبدیلی ہوئی اور چینی انجینئرز کی نقل و حرکت ایک ماہ تک معطل رہی۔ادھر سندھ حکومت کی جانب سے ایل بی او ڈی کی تعمیر میں تاخیر بھی رکاوٹ بن گئی۔ لیفٹ بینک آؤٹر ڈرینج کے ذریعے پاور پلانٹس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی سمندر میں گرایا جائے گا۔

مقبول خبریں