ذاتی مقاصد کیلیے مذہب کا استعمال مسترد کرتے ہیں شاہ عبداللہ

اسلام کسی نظریے یا سوچ کے نام پر تقسیم کی اجازت نہیں دیتا، سعودی فرماں روا کا پیغام


News Agencies July 12, 2013
اسلام کسی نظریے یا سوچ کے نام پر تقسیم کی اجازت نہیں دیتا، سعودی فرماں روا کا پیغام فوٹو: اے ایف پی

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ ذاتی مقاصد کے لیے مذہب کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

ناکامی اور تنازعات کی طرف لے جانے والی سیاسی جماعتوں سے تعلق بھی اسی زمرے میں آتا ہے، اسلام کسی ایک نظریے یا سوچ کے نام پر تقسیم کی اجازت نہیں دیتا۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے پیغام میں سعودی فرما نروا نے کہا کہ سعودی عرب مذہب کو انتہا پسندی اورنفرت پھیلانے والوں کے ذاتی مقاصد کی ڈھال کبھی نہیں بننے دے گا۔



انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی غلط تشریحات اور اقدامات کے ذریعے اسلام کا روشن چہرہ داغ دار کر رہے ہیں۔دونوں سعودی رہنماؤں نے زور دیا کہ اسلام کسی ایک نظریئے یا سوچ کے نام پر تقسیم کی اجازت نہیں دیتا۔ اضافہ شاہ عبداللہ۔ علاوہ ازیںخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مسجدالحرام کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل ہونے پر نوتعمیر حصے کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے ۔