عيد پرلوڈ شيڈنگ نہ كیے جانے كے دعوےدھرےكےدھرےرہ گئے

حيسكو نےعيد كے تينوں روز حيدرآباد سميت ديگرکئی علاقوں ميں بجلی كی سپلائی بند ركھی۔


INP August 22, 2012
لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو فائل

HARIPUR: عيد كے موقع پرلوڈشيڈنگ نہ كیے جانے كے دعوے دھرے كے دھرے رہ گئے۔ حيسكو نے عيد كے تينوں روز،حيدرآباد شہر كے مختلف علاقوں ميں بجلی كی سپلائی بندركھی، جس كے باعث عوام كو شديد مشكلات كا سامنا كرنا پڑا۔

تفصيلات كے مطابق حيدرآباد اليكٹرک سپلائی كمپنی )حيسكو( نےعيد كےموقع پر بھی، حيدرآباد شہر كے مختلف علاقوں صدر، بوہری بازار، لطيف آباد يونٹ نمبر5,4,12,11، قاسم آباد ميں بجلی كی لوڈ شيڈنگ كی، اور3 سے 4 گھنٹے تک بجلی بند ركھی گئی،عيد كے موقع پر بھی بجلی كی بندش كے باعث عوام كو شديد مشكلات كا سامنا كرنا پڑا۔

شہريوں كا كہنا ہے"انہيں پورے سال ويسے ہی لوڈ شيڈنگ كا سامنا رہتا ہے، ليكن عيد كے موقع پر بجلی كی لوڈ شيڈنگ قابل افسوس عمل ہے"۔ انہوں نے كہا "جب بجلی كی بندش كے حوالے سے حيسكو كے كمپلين سينٹرميں رابطہ كيا گيا، تو انہوں نے بتايا كہ گرڈاسٹيشن ميں فنی خرابی كی وجہ سے بجلی بند كی گئی ہے، اور بجلی كی بحالی كے لئے كام جاری ہے۔ جب ان سے معلوم كيا گيا كہ بجلی كی بحالی كب تک ممكن ہوسكےگی، توانہوں نےصرف اتنا کہہ كرفون بند كرديا كہ انہيں كچھ نہيں معلوم كہ بجلی كب بحال ہوگی"۔

شہريوں نے حكومت سے مطالبہ كيا"عوام كولوڈ شيڈنگ كےعذاب سے نجات دلائی جائے"۔

مقبول خبریں