رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت میں کمی

حکومت تیزی سے ترقیاتی منصوبے آگے بڑھائے گی


Business Reporter January 05, 2019
ایکسپورٹ میں کمی پرسیمنٹ سیکٹرکی پالیسی سازوں پرتنقید،مسائل کے حل کا مطالبہ فوٹو: فائل

مالی سال 2018-19 کے ابتدائی 6 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.41 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو گزشتہ 9 برسوں میں پہلی بار ہوا ہے۔

برآمدات میں 01 48 فیصد کے اضافے سے سیکٹر کی مجموعی فروخت میں 3.94 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی فروخت میں کمی لمحہ فکریہ ہے کیونکہ مینوفیکچررز نے پیداواری صلاحیت کو 54 ملین ٹن سے زائد تک بڑھایا ہے اور یہ استعمال میں نہیں آرہی اور پوری انڈسٹری کی بقا خطر ے میں ہے۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت تیزی سے ترقیاتی منصوبے آگے بڑھائے گی جس سے تعمیری صنعت کو فروغ ملے گا۔

مقبول خبریں