بھارتی ریاست بہار میں کشتی الٹ گئی 9 بچوں سمیت 10 ہلاک

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر یں 8سے 12سال تھیں،واقعہ مادھے پورہ میں پیش آیا.


APP July 13, 2013
ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر یں 8سے 12سال تھیں،واقعہ مادھے پورہ میں پیش آیا. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست بہار میں دریا میں کشتی الٹ گئی حادثے سے 9کمسن بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بہار کے شہر مادھے پورہ میں پیش آیا جہاں دریائے کومس کے ایک معاون دریا میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔



حادثے کے وقت بد قسمت کشتی پر 11 افراد سوارتھے جن میں سے صرف ایک بچی کو زندہ بچایا جاسکا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر یں 8سے 12سال تھیں۔