آشا بھونسلے نے فلموں کیلیے ایک ہزار سے زائد گیت گائے

1933ء میں پیدا ہوئیں، 1943ء میں مراٹھی فلم ’’چنریا‘‘ سے گائیکی کاآغاز کیا


Cultural Reporter July 14, 2013
ہندی فلم ’’رات کی رانی‘‘ میں آشا بھونسلے نے پہلا سولو سونگ گایا جس کے بول تھے ’’ساون آیا‘‘ تھا۔ فوٹو: فائل

بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں جب بھی خوبصورت اور دلکش آواز کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو ایک نام سب کی زبان پر ہوتا ہے وہ نام ہے موسیقی کی دنیا کی بہترین گائیک آشا بھونسلے کا۔

انھیں عمدہ گائیکی وجہ سے فلم انڈسٹری میں زبردست شہرت حاصل ہوئی،آشا بھوسلے نے 1943 میں سب سے پہلے مراٹھی فلم ''چنریا'' اپنی گائیکی کا آغاز کیا، انھوں نے ایک ہزار سے زیادہ گیت گاکر بولی ووڈ انڈسٹری کی پلے بیک سنگر کا اعزاز حاصل کیا وہ دنیا موسیقی کی سب زیادہ قد آورگلوکارہ لتامنگیشکر کی بہن ہیں ان کا کہنا ہے مجھے اگر کسی سے سیکھنے کا موقع ملا تو وہ میری بہن ہیں کہ جنھوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور ان ہی کی وجہ سے مجھے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کا موقع ملا۔

ہندی فلم ''رات کی رانی'' میں انھوں نے پہلا سولو سونگ گایا جس کے بول تھے ''ساون آیا'' تھا جسے سننے والوں میں بے حد پسند کیا گیا، 16 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوگئی، ان کے شوہر عمر میں ان سے کئی سال بڑے تھے ان سے ان کے دوبچے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی اور انھوں نے اپنی زندگی گزارنے اور پیسہ کمانے کے لیے ایک بار پھر گائیکی شروع کردی انھوں نے اس دوران پری نینا، بوٹ پالش، نیا دور، سی آئی ڈی اور دیگر فلموں کے لیے گیت گائے جنھوں نے بے حد شہرت حاصل کی۔گلوکار محمد رفیع کے ساتھ ان کا گیت ''ننھے منے بچے تیری مٹھی میں کیا ہے''ان کا سپر ہٹ گیت تھا۔



محمد رفیع کے ساتھ گائے گئے ان کے گانوں''مانگ کے ساتھ تمہارا'' ساتھی ہاتھ بڑھانا'' اڑیں جب جب زلفے تیری''کوعوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی، گمراہ، ہمراز، آدمی اور انسان،دھند آشابھوسلے مشہور فلمیں تھیں، جس دور میں آشا بھونسلے فلمی دنیا میں بطور پلے بیک سنگر موجود تھیں اس دور میں ان کی بہن لتا منگیشکر، شمشاد بیگم اور گیتا دت کا طوطی بولتا تھا یہ تینوں گلوکارائیں پروڈیوسر کی پہلی چوائس ہوا کرتی تھیں یہی وجہ تھی آشا بھونسلے کو کم بجٹ اور بی گریڈ فلموں میں گلوکاری کا موقع ملا۔

لیکن انھوں نے اپنی بہترین گائیکی سے ثابت کیا کہ وہ اپنی أواز سے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں1980میں آشا بھونسلے نے بھارت کے مشہور میوزک ڈائریکٹر آر ڈی برمن سے شادی کرلی آر ڈی برمن کی بھی یہ دوسری شادی تھی،انھوں نے اپنی گائیکی سے اپنی نجی زندگی کو بہتر بنانے اور خوش وخرم زندگی گزارنے کے لیے دبئی اور کویت میں ریسٹورنٹ قائم کرلیے اور اب ان کی توجہ گلوکاری کے ساتھ کاروبار پر بھی ہے آشا جی کا کہنا ہے فنکاروں کو اپنی بہتر زندگی اور مستقبل کے لیے ضرور منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

مقبول خبریں