پی پی رہنما سے 50 لاکھ بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

شکارپور کا سعید جونیجوضلعی صدر حاجی امین لاکھو کو دھمکی آمیز ٹیلیفون کر تا تھا


Nama Nigar July 14, 2013
حاجی امین لاکھو کے پی اے میر حسن ملاح نے دو روز قبل ٹنڈو محمد خان تھانے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان پولیس نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو شکار پور سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان تنویر اوڈھو کے مطابق شکارپور کا رہائشی سعید جونیجو ایک ماہ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو کو دھمکی آمیز ٹیلیفون کر رہا تھا اور ان سے بھتہ طلب کر رہا تھا۔



حاجی امین لاکھو کے پی اے میر حسن ملاح نے دو روز قبل ٹنڈو محمد خان تھانے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سعید جونیجو کو شکارپور سے گرفتار کر لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہے، ملزم کو لاک اپ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں