نواب شاہ پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

ملزم گرفتار، 20 سالہ عائشہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، بااثر شخصیت کیمعرفت لڑکی واپس آئی، باپ نے گلا گھونٹ دیا


Nama Nigar July 14, 2013
افضال شاہ کالونی میں ملزم عبدالستار آفریدی نے اپنی 20 سالہ بیٹی عائشہ کا گلہ گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔

پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو باپ نے گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا، مقتولہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم کو گرفتار ، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں افضال شاہ کالونی میں ملزم عبدالستار آفریدی نے اپنی 20 سالہ بیٹی عائشہ کا گلہ گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔ قتل کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔



ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا بھتیجے فیروز کے ساتھ نکاح کرایا تھا مگر رخصتی نہیں کی تھی رخصتی سے2 روز قبل منیر ملو کھانی نامی نوجوان کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگئی اور پسند کی شادی کر لی جس کے بعد شہر کے بااثر شخصیت کے معرفت لڑکی واپس کرائی تھی۔ اپنی بیٹی کو بہت منت سماجت کی فیروز کے ساتھ شادی کرلے مگروہ انکار کرتی رہی اور کہاکہ وہ خود کشی کر لے گی مگر فیروز سے شادی نہیں کریگی۔ بی سیکشن پولیس نے مقتولہ عائشہ کے ماموں شاہ نواز اور عمر گل کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں