جھڈو انتظامیہ کی نااہلی مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت

گھروں میں لاغراور نیم مردہ جانور ذبح ہونے لگے، پریشر والے گوشت کی بھی کھلے عام فروخت


Nama Nigar July 15, 2013
ذرائع کے مطابق قصائی قریبی دیہات میں بیمار اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جھڈو میں بیمار، لاغر اور نیم مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کھلے عام جاری۔

رمضان میں بھی وٹرنری ڈاکٹر اور ٹی ایم اے کی مبینہ ملی بھگت سے پریشر والا مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ہے،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جھڈو میں قصاب گھروں میں غیر قانونی طور پر بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے شہریوں کو مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ نیم مردہ جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جارہا ہے۔



ذرائع کے مطابق قصائی قریبی دیہات میں بیمار اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں جس سے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ شہریوں نے جھڈو میں مضر صحت، بیمار، لاغر اور نیم مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث قصائیوں، وٹرنری ڈاکٹر اور ٹی ایم اے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں