بوفورز اسکینڈل کے اطالوی کردار کواتروچی چل بسے

73 سالہ کواتروچی کی اہلیہ ماریا نے انڈین ایکسپریس کو بتایاکہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔


Net News July 15, 2013
73 سالہ کواتروچی کی اہلیہ ماریا نے انڈین ایکسپریس کو بتایاکہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت میں بوفورز توپوں کے سودے میں دلالی کے الزامات کاسامنے کرنے والے اطالوی تاجر اوتوویوکواتروچی اٹلی میں چل بسے۔

73 سالہ کواتروچی کی اہلیہ ماریا نے انڈین ایکسپریس کو بتایاکہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔بھارتی سیاست کو بدل دینے والے بوفورس دلالی کیس میں اطالوی بزنس مین اوتوویو کواتروچی کا نام اکثر آتا رہا تھا لیکن پھر بھارتی عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو یعنی سی بی آئی کی وہ درخواست منظور کر لی تھی،جس میں ان کے خلاف مقدمے ختم کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

اس فیصلے پرہنگامہ ہوا تھا کیونکہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ سی بی آئی نے کیس بند کرنے کی سفارش منموہن سنگھ حکومت کے اشارے پر کی تھی۔سویڈن کی کمپنی اے بی بوفورز سے توپیں خریدنے کیلیے 14سو کروڑ روپے کا سودا کیا گیا تھا، اس وقت راجیو گاندھی وزیر اعظم تھے۔ الزام یہ تھا کہ راجیو گاندھی نے کواتروچی سمیت کچھ لوگوں کی مدد سے سودے میں کمیشن لیا تھا،یہ الزام ثابت نہیں ہوا لیکن اس کے باعث1989ئمیں ان کی حکومت چلی گئی تھی۔

مقبول خبریں